اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہسپانوی وزیر خارجہ 'خوزے گارسیا مارگالو مارفیل' جلد تہران کا دورہ کریں گے جس کا اصل مقصد اسپین کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی مواقع سے اچھی طرح فائدہ اٹھانا ہے.
يہ بات وزير خارجہ گارسيا مارگالو نے گزشتہ روز صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہي.
ہسپانوي وزير خارجہ ايسے وقت ميں ايران كا دورہ كرنے لگے ہيں جب گزشتہ دنوں تہران اور گروپ 1+5 كے درميان تاريخي جوہري معاہدہ طے پاگيا.
انہوں نے اس موقع پر كہا كہ عالمي پابندياں كے خاتمے كے بعد اسپين اسلامي جمہوريہ ميں موجود اقتصادي اور تجارتي مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ وہ ستمبر كے مہينے ميں ہسپانوي وزرائے صنعت، توانائي، سياحت اور وزير پبلك ليبر كے ہمراہ ايران كا دورہ كريں گے.
ہسپانوي وزير خارجہ نے كہا كہ تاريخي جوہري معاہدے سے ايران كو ايسا موقع فراہم ہوگا جس سے شام، عراق، غزہ اور لبنان كے مسائل كو حل كرنے ميں بالخصوص داعش دہشتگردوں سے نمٹنے كے لئے تہران مغربي ممالك سے تعاون بڑھا سكتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲